slotcosino Publish time 2026-1-21 12:04:11

دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے: فرانس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548958_5544653_French-President-Mecron_updates.jpg
فرانسیسی صدر میکرون—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا میں ترقی و استحکام چاہتے ہیں اورسامراجی عزائم دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈیووس میں عالمی اقصادی فورم اجلاس سےخطاب میں کہا کہ نیٹو میں ہم آہنگی نہیں رہی ہے اب یہ کمزور ادارہ بن گیا ہے، ہمیں تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور نہ ایسا نظام قبول کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548679_020539_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانس کو 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی، صدر میکرون کا نجی پیغام بھی سامنے لے آئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت اختیار نہ کی تو فرانسیسی شراب اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ’وہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتےہیں۔‘

فرانسیسی صدرنے مزید کہا ہے کہ وہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔
Pages: [1]
View full version: دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے: فرانس