slotcosino Publish time 2026-1-21 15:19:46

’میں 21 دن سے بستر پر پڑا ہوں‘، راشد محمود کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548964_7788059_1_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

راشد محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں پچھلے 21 دنوں سے بستر پر پڑا ہوں۔ میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے میرا علاج ہونا شروع ہوا پھر مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی ہوئے اور اب میں اُٹھ کر خود چلنے کے قابل ہوا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529178_091044_updates.jpg
سرکاری ٹی وی نے 620 روپے دے کر میری توہین کی تھی: راشد محمود

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے مجھے مرثیہ پڑھنے کے 620 روپے دے کر میری توہین کی تھی، جس کے باعث میں نے احتجاجاً دوبارہ سرکاری ٹی وی کے لیے کام نہیں کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے بتایا کہ تکلیف تو ابھی بھی ہو رہی ہے لیکن اس شدت سے نہیں ہے جتنی شدت سے پہلے تھی۔

راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک کا ایک مزدور ہوں، کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، دعا کریں کہ میں مکمل صحتیاب ہو جاؤں تاکہ میری زندگی کا تسلسل برقرار رہے کیونکہ میں کوئی نہ کوئی کام کرتا رہوں تو میرا گھر چلتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’میں 21 دن سے بستر پر پڑا ہوں‘، راشد محمود کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل