مظفر گڑھ: ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548967_1449558_01_updates.jpg—فائل فوٹومظفر گڑھ میں ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے۔ تیز بخار اور منہ پر سوجن سے بچے بیمار ہوئے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پہلے تیز بخار ہوتا ہے، پھر ان کے منہ پر سوجن ہو جاتی ہے اور دو سے تین روز میں بچے انتقال کر جاتے ہیں، جو بچے انتقال کر گئے ان کی عمریں ڈیڑھ سال سے 6 سال کے درمیان تھیں۔
جیو نیوز کی نشاندہی پر ڈاکٹرز اور محکمۂ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچیں اور بیمار ہونے والے 11 مزید کم عمر بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 37 کم عمر بچوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548394_062608_updates.jpg
میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
ضلع دادو میں میہڑ کے گاؤں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دادو کے مطابق وائرس سے بیمار 4 بچوں کا علاج کراچی کےاسپتال میں جاری ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس حوالے سے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے اور متاثرہ بچوں میں وائرل نمونیہ کی تشخیص ہوئی ہے، مرنے والے بچوں کے والدین بچوں کے بیمار ہونے پر انہیں اسپتالوں میں نہیں لے گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوئی۔
محکمۂ صحت نے کہا کہ علاقے میں مزید بچوں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے اور اسپتال میں داخل بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
Pages:
[1]