ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کی اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپس لینڈنگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548969_9305807_%D8%B1%D9%85_updates.jpgڈونلڈ ٹرمپ - فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کو سوئٹزرلینڈ کے لیے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی واپس لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کو بجلی کے ایک چھوٹے مسئلے کے سبب واشنگٹن واپس لوٹنا پڑا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر کے طیارے کی واشنگٹن ڈی سی واپسی کا فیصلہ معمولی مسئلے کے باعث ہوا، صدر ایک اور طیارے میں اپنا سفر جاری رکھ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548792_093603_updates.jpg
بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی میڈیا کے مطابق صدر کے ساتھ سفر کرنے والے وائٹ ہاؤس کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ طیارہ کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ایئر فورس ون کے پریس کیبن کی لائٹس کچھ لمحوں کے لیے بند ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے کی جانب سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی اور پھر طیارہ واپس لینڈ کرگیا۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکی صدر کے لیے ایئر فورس ون کے طور پر خدمات انجام دینے والے دو طیارے تقریباً چار دہائیوں سے سروس میں ہیں۔
Pages:
[1]