گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں، کینیڈین وزیراعظم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548977_4860980_carny_updates.jpgکینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا آرکٹک میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے بامقصد مذاکرات کا حامی ہے، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548679_020539_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانس کو 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی، صدر میکرون کا نجی پیغام بھی سامنے لے آئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت اختیار نہ کی تو فرانسیسی شراب اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔
مارک کارنی نے کہا کہ معاشی انضمام کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، ہم مذاکرات کی میز پر نہیں ہوں گے تو فیصلوں کی زد میں ہوں گے۔
قبل ازیں اپنے خطاب میں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے۔
صدر میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا میں ترقی و استحکام چاہتے ہیں اور سامراجی عزائم دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔
Pages:
[1]