slotcosino Publish time 2026-1-21 15:58:17

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو بنگلادیش کے معاملے پر خط لکھ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548973_6097579_02_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے خط آئی سی سی کے بورڈ ممبرز کو بھی ارسال کر دیا، آئی سی سی نے معاملے پر آج بورڈ میٹنگ طلب کر لی۔ بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بات ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-21/1548840_034046_updates.jpg
T-20 ور لڈ کپ، پاکستان کیلئے بائیکاٹ تباہ کن ہوگا، بھارتی میڈیا کی بڑھکیں

کراچی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شر کت کا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آئی سی سی کے بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان نہیں جبکہ پی سی بی نے بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
Pages: [1]
View full version: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو بنگلادیش کے معاملے پر خط لکھ دیا