امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی دعوے غلط اور حقائق کے برعکس قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548974_3679345_News3_updates.jpg---فائل فوٹواپنے دوسرے دورِ حکومت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت سے متعلق متعدد دعوے کیے جن میں سے بیشتر حقائق کے مطابق ثابت نہیں ہوئے۔
گزشتہ روز دوسری مدت کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں افراطِ زر نہیں، گیس سستی ہو چکی ہے اور برطرف سرکاری ملازمین نجی شعبے میں نوکریاں حاصل کر رہے ہیں تاہم سرکاری اعداد و شمار ان دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ امریکا میں افراطِ زر سالانہ بنیاد پر 2.7 فیصد ہے جبکہ بنیادی افراطِ زر 2.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس ٹرمپ نے افراطِ زر نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 600 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق ادویات میں 100 فیصد سے زیادہ کمی ممکن ہی نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-21/1548881_054943_updates.jpg
صدارت یا دولت، ٹرمپ نے دوسری مدت میں 4 کھرب کمائے
کراچی صدارت یا دولت، ٹرمپ نے دوسری مدت میں4کھرب ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ٹیرف سے متعلق سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو رقم واپس کرنا پڑے گی۔
حکام کے مطابق اگر فیصلہ حکومت کے خلاف آیا تو درآمد کنندگان کو ٹیرف کی کچھ رقم واپس کی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ کا یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا کہ سابق صدر جو بائیڈن نے کوئی ٹیرف نافذ نہیں کیے۔ بائیڈن نے روس، چین اور کینیڈا پر مختلف اوقات میں بھاری ٹیرف عائد کیے تھے۔
وفاقی حکومت میں 2 لاکھ 77 ہزار نوکریوں میں کمی کی گئی تاہم نجی شعبے میں روزگار کے مواقع محدود رہے۔ امریکی میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں صرف 50 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوئیں۔
گیس کی قیمتوں پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض ریاستوں میں قیمت 1.99 ڈالر فی گیلن ہے جبکہ امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق اوسط قیمت 2.82 ڈالر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548792_093603_updates.jpg
بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے کار فیکٹریوں سے متعلق دعوے بھی جھوٹے ہیں۔
’آکسفورڈ اکنامکس‘ کی رپورٹ کے مطابق 2025ء میں گاڑیوں سے متعلق فیکٹریوں کی تعمیر پر اخراجات بائیڈن دور کے مقابلے میں کم ہوئے ہیں۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے معاشی دعوے طویل عرصے سے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔
Pages:
[1]