گل پلازا میں جب آپریشن مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548971_6885857_03_updates.jpgڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں تکنیکی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازا میں مرنے والوں کی تعداد 28 ہو چکی ہے، ملبے سے نکلنے والے 17 افراد کی شناخت ہونا باقی ہے، کوشش ہے جلد از جلد لاشوں کی شناخت ممکن ہو۔
جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ جب آپریشن مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے، جب تک ایک بھی لاپتہ شخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گرایا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548770_030423_updates.jpg
سانحۂ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری
گل پلازہ آتشزدگی میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈی سی ساؤتھ نے کہا کہ 85 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، 39 لاپتہ افراد کی لوکیشن گل پلازا کی بلڈنگ کی آئی ہے، بلڈنگ کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں ہم نہیں پہنچ سکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برابر میں موجود ریمپا پلازا کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے ریمپا پلازا کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں، گل پلازا کے جو حصے گرے ہیں وہاں سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشین سے اور مینولی بھی کام کیا جارہا ہے، عمارت کے گرے ہوئے حصے کو اٹھانے میں مشکلات ہیں، عمارت کے اندر ابھی بھی دھواں اور گرمائش ہے، اس وقت عمارت میں کولنگ بھی جا رہی ہے۔
جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ جہاں تک پہنچ سکتے ہیں وہاں سرچ کیا گیا ہے، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی ہے، انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے، پہلے دن سے انفارمیشن ڈیسک قائم کردی تھی۔
Pages:
[1]