کراچی میں کل وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548975_2525638_2_updates.jpg— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548684_020837_updates.jpg
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 22 جنوری کو بارش کا امکان
مغربی ہواؤں کے سلسلے کا 22 جنوری کو سندھ کو اپنی لپیٹ میں لینے کا امکان ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
Pages:
[1]