افغان طالبان نے بجٹ کا 88 فیصد غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548987_1952618_fghan_updates.jpgافغان طالبان رجیم نے اپنے بجٹ کا 88 فیصد حصہ غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کردیا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے معاشی اور سماجی شعبوں کو ترجیحی فہرست سے خارج کردیا، 60 ارب افغانی مالیت کے منصوبے زیادہ تر علامتی بن کر رہ گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540539_105708_updates.jpg
افغان طالبان رجیم نے افغانستان کی معیشت کو تباہ کردیا: اقوام متحدہ
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے بغیر افغان طالبان رجیم کی کوئی مالی و قانونی حیثیت نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کا ترقیاتی بجٹ 131 ارب افغانی سے کم ہوکر صرف 24 ارب افغانی رہ گیا ہے۔
افغان طالبان رجیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بجٹ سے4.1 ارب افغانی کی ہیر پھیر کی۔ افغان طالبان رجیم نے جنگجووں کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللّٰہ کی سیکیورٹی کے لیے اربوں افغانی مختص کردیے گئے ہیں۔
Pages:
[1]