بھارت: آفس بلڈنگ میں آتشزدگی کے بہانے ساتھی خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548990_8463215_News6_updates.jpgکولاج بشکریہ بھارتی میڈیابھارتی ریاست تمل ناڈو کی پولیس نے لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کے دفتر میں گزشتہ ماہ آتشزدگی اور خاتون کی ہلاکت کے واقعے کو حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم قتل قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطاق پولیس کا کہنا ہے کہ 54 سالہ سینئر افسر کلیانی نامبی کو اِن کے ہی ایک ساتھی افسر نے پیٹرول چھڑک کر زندہ جلایا تھا۔
پولیس نے اس معاملے میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے کلیانی نامبی کے کیبن میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی تاکہ بیمہ کلیمز میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے پر اِنہیں خاموش کروایا جا سکے۔
واقعے کے وقت کلیانی نامبی کا کیبن باہر سے زنجیر لگا کر بند کر دیا گیا تھا جس نے حادثے کے بجائے منظم قتل کے منصوبے سے متعلق پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو مزید مضبوط کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-02/1496944_030137_updates.jpg
بھارت: ایک شخص کو اچھی قسمت نے بیوی اور اسکے بھائیوں کی قتل کی سازش سے بچالیا
بھارتی ریاست اترپردیش سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بیوی نے اپنے 5 بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی مگر شوہر خوش قسمتی کے سبب بال بال بچ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ اِن کی والدہ نے آگ لگنے سے چند منٹ قبل فون کر کے پریشانی کا اظہار کیا اور پولیس کو اطلاع دینے کو کہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کلیانی نامبی نے حال ہی میں بیمہ کلیمز کے دستاویزات میں بےضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی اور ملزم کے خلاف کارروائی کی وارننگ دی تھی جو قتل کی ممکنہ وجہ بنی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے بیانات میں تضاد اور اس کے معمولی جھلسنے نے بھی تفتیش میں مدد کی۔
Pages:
[1]