وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی سے اپوزیشن یکطرفہ طور پر اٹھ کر چلی گئی: طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549001_1657192_07_updates.jpgفائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم نے اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی، اس کمیٹی سے اپوزیشن یکطرفہ طور پر اٹھ کر چلی گئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ سے ہی مذاکرات چاہتی ہے، ہماری طرف سے ایک ہی شرط ہے کہ مذاکرات پاکستان کے لیے ہوں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کمیٹی، اسپیکر کا آفس اور مذاکرات پیشکش ابھی بھی ادھر ہی ہے، اب اسپیکر کے آفس تک آنا ہے تو وہ اپوزیشن نے آنا ہو گا، پاکستان کے مسائل اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے کے لیے بات کرنا ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548685_021707_updates.jpg
پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور نالائقی سے کے پی جل رہا ہے: طلال چوہدری
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی اور ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے فلور آف دی ہاؤس کہا کہ مثبت کاموں میں آپ کی حمایت کریں گے، بسم اللّٰہ کریں، دہشت گردی پر آپ ہمارا ساتھ دیں، آپ دہشت گردی پر ہمارے ساتھ بیٹھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو کہیں گلیوں میں پھرنے کے بجائے وزیراعظم کی کمیٹی میں آئیں، اِن کیمرا یا کوئی اور سیشن ہوتا ہے تو وزیراعلیٰ وہاں آئیں تاکہ پاکستان کے لیے آگے بڑھا جاسکے۔
Pages:
[1]