پاکستان میں پہلی بار سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ ہوگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549012_6991005_gol_updates.jpgفائل فوٹوملک میں پہلی بار سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 12ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے تولہ ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 10ہزار 888 روپے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 123 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4840 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
Pages:
[1]