slotcosino Publish time 2026-1-21 19:53:21

گرین لینڈ تنازع: امریکی وزیرِ خزانہ نے تجارتی جنگ کے خدشات کو ’ہسٹیریا‘ قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549010_2389704_%D8%A8%D9%86%D8%B4%DA%A9%D9%88_updates.jpg— فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک گرین لینڈ کے معاملے پر کسی حل تک پہنچ جائیں گے۔ یورپی اتحادی سمجھیں کہ گرین لینڈ کو امریکی حصہ بننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات کو محض ہسٹیریا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے دوسرے روز امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے ڈیووس میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد تجارت، منصفانہ تجارت ہونی چاہیے۔ ری بیلنسنگ کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548968_100832_updates.jpg
’آپ کو پتہ چل جائے گا‘، ٹرمپ کا گرین لینڈ سے متعلق سوال پر جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں طویل نیوز کانفرنس کی جس میں اُنہوں نے امیگریشن، معیشت، نیٹو، اقوامِ متحدہ اور گرین لینڈ کے مستقبل پر کھل کر بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی تجارتی خسارہ غیرمعمولی رفتار کے ساتھ کم ہو رہا ہے۔ ’گرو بےبی گرو‘، تمام اتحادیوں کے لیے ہمارا ایجنڈا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کے بینڈ ویگن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو مایوسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک بیٹھ کر صدر ٹرمپ کے خطاب کا انتظار کیوں نہیں کرتے؟

اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین اور فرانسیسی رہنماؤں کے بیانات اشتعال انگیز تھے۔
Pages: [1]
View full version: گرین لینڈ تنازع: امریکی وزیرِ خزانہ نے تجارتی جنگ کے خدشات کو ’ہسٹیریا‘ قرار دیدیا