slotcosino Publish time 2026-1-21 19:53:23

سال 2026 کیلئے گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر، نوٹیفکیشن جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549009_1711644_News8_updates.jpg
---فائل فوٹو

رواں سال 2026ء کے لیے گندم کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دے دی ہے، اسٹریٹجک گندم ذخائر اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتِ پنجاب 25 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی، اسٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547057_012048_updates.jpg
پنجاب میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1750 ہوگئی، لاہور میں گندم فی من 4450 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت فنانسنگ لاگت کا 70 فیصد حصہ برداشت کرے گی، ڈی جی فوڈ، ایگریگیٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا، منتخب اسٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایگریگیٹر کل گندم کا 0.5 فیصد سے کم یا 20 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں لے سکے گا، کسان کو گندم کا 35 سو روپے فی من کا 100 فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔
Pages: [1]
View full version: سال 2026 کیلئے گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر، نوٹیفکیشن جاری