پنجاب نے خیبرپختونخوا میں گندم لے جانے پر پابندی لگا دی ہے، بیرسٹر گوہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549006_1455524_%D9%88%DB%81%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم خیبر پختونخوا لے جانے پر پابندی لگائی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس پابندی کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت بہت زیادہ ہوچکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548755_103412_updates.jpg
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے کی 2 بار کوشش کرچکے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی 2 بار کوشش کرچکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کی اور مسئلہ حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہماری طرف سے گندم کی دستیابی پر کوئی مسئلہ نہیں۔
رانا تنویر نے کہا کہ گندم سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
Pages:
[1]