قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا، بیرسٹر گوہر کی مخالفت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549016_5894644_%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C_updates.jpg--فائل فوٹوقومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کو اختیار دیا گیا کہ اگر کوئی رکن گوشوارے شائع نہ کروانا چاہیے تو وہ شائع نہ ہو۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے لیکن شائع نہیں ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-06/1377588_120957_updates.jpg
قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیرسٹر گوہر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے تحت آپ الیکشن لاء کے معاملات کو سپریم کورٹ کی بجائے آئینی کورٹ میں لے کر جارہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سوال کیا کہ انہوں نے ملٹری کورٹ کے حوالے سے اپیل کے حق سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بل کمیٹی کے سپرد کیا گیا لیکن اس کے بعد اس پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی، اس بل کا کیا اسٹیٹس ہے؟
Pages:
[1]