اقدام قتل اور دہشت گردی کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حفاظتی ضمانت منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549017_9337073_08_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیااسلام آباد ہائی کورٹ نے اقدام قتل اور دہشت گردی کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جسٹس محمد اعظم خان نے 10ہزار کے مچلکوں پر دو دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 2 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548741_081210_updates.jpg
ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف 2025ء کا مقدمہ سامنے آگیا
انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی 2025ء کا ایک مقدمہ سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون نے رات احاطہ عدالت میں گزاری ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ ایسا میری وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں پٹیشن آگئی، ضمانت مل گئی تو نئی ایف آئی آر لا کر گرفتاری کی کوشش کی گئی، 27 جولائی واقعے پر پرانی ایف آئی آر ہے جس کے بعد وہ درجنوں بار عدالتوں میں آئیں۔
وکیل کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر ایمان مزاری کو گرفتار کرنا تھا تو پراسیکیوشن پہلے گرفتار کر لیتی، ایف آئی آر میں فائرنگ کا ذکر ہے جبکہ وکیل نے پستول کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کا مقدمہ درج ہے۔
Pages:
[1]