slotcosino Publish time 2026-1-21 20:31:58

بلوچستان: محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549024_2710332_bnnc_updates.jpg— فائل فوٹو

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومتی کاوشوں سے ریلوے سفر کو عوام کے لیے محفوظ اور پُراعتماد بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دے دیا۔

انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-10/1499468_051209_updates.jpg
ٹریک دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ

ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو مسافروں کے لیے محفوظ، پُراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی گئی ہے۔ جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں سیکیورٹی اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔

پاک فوج، ایف سی کی سیکیورٹی سے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے جدید سیکیورٹی اقدامات سے سفری سہولتوں کو فروغ مل رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بلوچستان: محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات