slotcosino Publish time 2026-1-21 21:11:15

گل پلازا سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549036_8137310_ul_updates.jpgفائل فوٹو

گل پلازا سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامینیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمارت میں کیمیکل کی موجودگی لاشوں کے لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہو سکے ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548770_030423_updates.jpg
سانحۂ گل پلازا میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

گل پلازہ آتشزدگی میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا بتانا ہے کہ گل پلازا آتشزدگی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات پتہ کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گل پلازا سے بھی کیمیکل کی موجودگی کے لیے سیمپلز جمع کیے جائیں گے اور مارکیٹ سے متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

گل پلازا آتشزدگی میں اب تک 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا