slotcosino Publish time 2026-1-21 21:49:14

پنجاب حکومت نے پاسکو سے 7 لاکھ ٹن گندم خرید لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549055_2956190_wheat_updates.jpgفائل فوٹو

پنجاب حکومت نے پاسکو سے 7 لاکھ ٹن گندم خرید لی۔ 3 لاکھ میٹرک ٹن کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ویٹ ایئر 10 اپریل تک 7 لاکھ ٹن گندم کا شارٹ فال تھا۔

محکمہ زراعت نے گندم امپورٹ کرنے کی بجائے پاسکو سے خریدنے کی تجویز دی تھی، پاسکو سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ موصول ہو چکی ہے، پاسکو نے مزید 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی پنجاب کو جاری کر دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549006_021740_updates.jpg
پنجاب نے خیبرپختونخوا میں گندم لے جانے پر پابندی لگا دی ہے، بیرسٹر گوہر

اس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کی اور مسئلہ حل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گندم کی حکمت عملی کے تحت مرحلہ وار فلار ملز کو سپلائی جاری ہے، ملز کو سبسڈائز گندم کی یومیہ فراہمی 15سے بڑھا کر 20 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے۔

آئندہ دنوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب حکومت نے پاسکو سے 7 لاکھ ٹن گندم خرید لی