ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549065_1650023_ICCBCB_updates.jpgسوشل میڈیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے بھارت نے جانے کے معاملے پر آئی سی سی نے فیصلہ کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548714_044558_updates.jpg
بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، آصف نذرل
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے معاملے پر فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق آج بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا، ورلڈ کپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ ممبرز کی میٹنگ میں ووٹنگ پر ہوا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ووٹنگ میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا، آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے سے متعلق سوچنے کے لیے بی سی بی کو مزید ایک روز کا وقت دے دیا۔
Pages:
[1]