slotcosino Publish time 2026-1-21 23:46:07

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو اپنا انداز بدلے، سلمان اکرم راجا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549071_4197838_SalmanAkramRaja0_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت اگر مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو اپنا انداز بدلے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ محمود اچکزئی سے ملنے آیا ہوں اور انہیں مبارکباد دوں گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548765_113809_updates.jpg
یلغار کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم انتشاری ٹولہ نہیں ہیں، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جو تقاریر محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے کیں یہ تاریخی گفتگو تھی، اپوزیشن لیڈرز نے جو گفتگو کی، اس سے بہتر کوئی بات نہیں کی جاسکتی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے قومی پس منظر پیش کیا کہ ہم کن وجوہات پر یہاں کھڑے ہیں، تقاریر میں واضح کیا کہ بہتری کی طرف جانے کا راستہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدلیہ تباہ ہو رہی ہے، پارلیمان کو جس طرح چلایا جا رہا ہے ایسے ملک نہیں چلتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549061_050550_updates.jpg
اے ٹی سی راولپنڈی، علیمہ خان کیخلاف درج مقدمے کی سماعت، 10 گواہان پر جرح مکمل

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ آپ کی معیشت گھٹنوں پر نہیں بلکہ منہ کے بل گری ہوئی ہے، آپ کے نوجوان اس وقت رل رہے ہیں نوکریاں نہیں مل رہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہم کراچی میں رہے، لاکھوں لوگ سڑکوں پر تھے اور انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا، ہمیں باغ جناح نہیں جانے دیا گیا، اسٹیج تک نہ لگانے دیا گیا لاکھوں لوگ اکٹھے ہوئے گملا تک نہ ٹوٹا، سہیل آفریدی لاہور آئے تو 2 دنوں میں 800 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سنا مجھے تو وہ ماحول نظر نہیں آ رہا کہ بات چیت ہوسکے، اگر آپ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں تو یہ انداز بدلنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ نے اگر مذاکرات کرنا ہیں مثبت انداز سے آگے بڑھنا ہے تو مارپیٹ بند کرنا ہوگی۔
Pages: [1]
View full version: حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو اپنا انداز بدلے، سلمان اکرم راجا