slotcosino Publish time 2026-1-22 00:25:16

گل پلازا آتشزدگی، دوبارہ سیمپل لینے کیلئے متعدد لاشیں سرد خانے سے سول اسپتال منتقل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549072_6875739_GulPlaza2_updates.jpgپی پی آئی

گل پلازا آتشزدگی واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کے دوبارہ سیمپل لینے کے لیے متعدد لاشیں ایدھی سرد خانے سے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گل پلازا سے ملی لاشوں کے سیمپل لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جو بعد ازاں کراچی یونیورسٹی کے کیمیکل ایگزامن لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549063_052746_updates.jpg
دکانوں سے برآمد لاشوں کا ڈی این اے بھی نہیں لیا جاسکتا، ڈاکٹر سمیعہ

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ نے تصدیق کی ہے کہ 2 دکانوں سے برآمد ہونے والی لاشوں کا ڈی این اے بھی نہیں لیا جاسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے معلوم کیا جاسکے گا کہ لاشوں پر کوئی کیمیکل موجود ہے یا نہیں، اگر کیمیکل پایا گیا تو تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل لاشوں کے سیمپل صرف ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے لیے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا آتشزدگی، دوبارہ سیمپل لینے کیلئے متعدد لاشیں سرد خانے سے سول اسپتال منتقل