slotcosino Publish time 2026-1-22 01:04:15

سانحہ گل پلازا، لاشوں اور اعضاء کی شناخت کا عمل تیز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549081_5525265_GulPlaza3_updates.jpgاے پی پی

سانحہ گل پلازا کے 5 روز کے دوران لاگئی لاشوں اور اعضا ءکی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے شناخت ہیڈ کے مطابق سول اسپتال کراچی میں لائی گئی لاشوں اور باقیات کی تعداد 42 تک ہوسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549063_052746_updates.jpg
دکانوں سے برآمد لاشوں کا ڈی این اے بھی نہیں لیا جاسکتا، ڈاکٹر سمیعہ

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ نے تصدیق کی ہے کہ 2 دکانوں سے برآمد ہونے والی لاشوں کا ڈی این اے بھی نہیں لیا جاسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سی پی ایل سی حکام کے مطابق اب تک 15 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں سے 7 کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی ہے۔

سی پی ایل سی شناخت ہیڈ کے مطابق آج صحیح سالم کوئی لاش نہیں لائی گئی، اب عمارت کے ملبے سے صرف اعضا ہی لائے جارہے ہیں۔

سی پی ایل سی حکام کے مطابق سانحہ کے بعد سے اب تک 60 افراد کے ڈی این اے لیے جا چکے ہیں، گُل پلازا آتشزدگی کے بعد 80 سے زائد افراد لاپتا ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: سانحہ گل پلازا، لاشوں اور اعضاء کی شناخت کا عمل تیز