گل پلازا کے ملبے سے نکلنے والا کیش متعلقہ اداروں کو دے دیا، چیف فائر افسر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549084_6043959_GUL2_updates.jpgفوٹو: اے پی پیکراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جل کر خاکستر ہونے والے گل پلازا کے ملبے سے کیش نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والا بہت سارا کیش متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ایک دکاندار نے کہا کہ مختلف دکانوں میں موجود لوہے کی درازوں اور لاکرز سے رقومات نکل رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549059_045433_updates.jpg
گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں، تعداد 61 ہوگئی
گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران میزنائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے کہا کہ متاثرین کی ایک چیز امانت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کا ملبہ لے کر نکلنے والے دو ڈمپر غائب ہوگئے۔ جلد پتہ لگالیں گے۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپروں کے غائب ہونے کی خبر کو مسترد کردیا۔
کراچی کے گل پلازا کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے 30 لاشیں ملی ہیں، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے دکان میں بند کرلیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549073_064451_updates.jpg
گل پلازا آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ آج بھی اپنے پیاروں کو پکار رہے ہیں
سانحہ گل پلازا غموں کی داستانیں چھوڑ گیا، کسی نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
Pages:
[1]