یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549086_9678034_Yazvindar_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیابھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی سابق اہلیہ و کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔
یوزویندر اور ان کی سابقہ اہلیہ دھناشری ورما نے 2025 کے اوائل میں اپنی شادی ختم کردی تھی۔ 2020 میں شادی کرنے والے اس جوڑے کی طلاق نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر یوزویندر چہل کو کونٹینٹ کری ایٹر آر جے مہوش سے جوڑتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، تاہم چہل نے بعد میں واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کر رہے۔
اب ایک نئی پیش رفت میں یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-05/1497856_070753_updates.jpg
یوزویندر چہل کے طلاق کے اعتراف پر دھناشری ورما نے بھی خاموشی توڑ دی
بھارتی کوریوگرافر دھنا شری ورما نے اپنے سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کرنے پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپ ڈیٹ کی اطلاعپاپارازی نے دی، جن کے مطابق دونوں پہلے ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے، مگر اب فالو لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ یوزویندر چہل اور آر جے مہوش دونوں نے انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری نے دسمبر 2020ء میں گروگرام میں ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، دونوں کوویڈ-19 کی وباء کے دوران ملے تھے جب چہل نے دھناشری سے ڈانس سکھانے کے لیے کہا تھا۔
دونوں جون 2022ء میں الگ ہو ئے اور 5 فروری 2025 کو انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے فیملی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی، انہیں مارچ 2025 میں طلاق دے دی گئی۔
Pages:
[1]