18ویں ترمیم میں سب سے بڑا نعرہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی تھا، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549089_180481_Khw_asf_updates.jpgوزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم میں سب سے بڑا نعرہ اختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی کا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سوال کیا کہ بتایا جائے کس جگہ ان اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا گیا ہے؟
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ بورڈ آف پیس میں ضرور شامل ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں ہونگے تو فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز اٹھا سکیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549068_060452_updates.jpg
پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خواجہ آصف نے کہا 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا بنانے کی اول و آخر ذمہ داری ان سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے یہ ترمیم پاس کی اور اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ، 18ویں ترمیم میں جو سب سے بڑا نعرہ لگایا گیا تھا وہ اختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی کا تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میرا کوئی ساتھی بتا دے یا کسی بھی پارٹی کا میرا ساتھی بتا دے کہ کیا پارلیمنٹ میں یا اس سے باہر کہاں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوئے ہیں؟
دوسری جانب پیپلز پارٹی خواجہ آصف کے اٹھارھویں ترمیم سے متعلق بیان پر ناراض ہوگئی، حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549027_025547_updates.jpg
خواجہ آصف نے اٹھارویں ترمیم پر جو بات کی اسے پالیسی بیان سمجھیں گے، نوید قمر
نوید قمر نے کہا کہ آپ نے ملک کے ساتھ بہت تجربے کئے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، آپ کہتے ہیں صوبوں کے وسائل پکڑ کر مرکز کو دو۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قومی اسمبلی کے اجلاس میں نوید قمر نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازا پر بات کی اور ساتھ اٹھارھویں ترمیم لے آئے، ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کے بیان کو وہ حکومت کا پالیسی بیان سمجھیں گے۔
نوید قمر نے کہا کہ ملک کے ساتھ بہت تجربے کیے گئے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، وفاق سے درخواست ہے تجربہ کرنا بند کریں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ذاتی آراء ہوتی ہیں، انہیں ذاتی رائے کے طور پر لیا جائے، ہر فیصلہ پارلیمنٹ کی رضامندی سے ہوتا ہے۔
Pages:
[1]