ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549139_2452958_%DB%8C%D8%B3_updates.jpgایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھادیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قیادت امریکی حملے کے جواب میں حکمت عملی پر غور کررہی ہے.
اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اسرائیل کو لڑائی میں شامل کر سکتا ہے، یہ یقینی نہیں کہ ایران اسرائیل کو پہلا ہدف بنائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549100_115841_updates.jpg
ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی مسافر طیارے دنیا بھر میں منتقل کرنا شروع
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ایئر لائنز اپنے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کچھ جہاز پہلے ہی قبرص، ایتھنز، تھائی لینڈ، امریکا اور دیگر یورپی ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی ایسے دشمن کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جو ملکی سلامتی کو خطرہ بنے۔
Pages:
[1]