slotcosino Publish time 2026-1-22 11:27:47

لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549292_1243193_kite_updates.jpg

لاہور شیرا کوٹ بکرمنڈی کے علاقے میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس نےخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں، 180 ڈور چرخیاں برآمد کرلیں۔

پکڑی جانے والی پتنگیں اور ڈور ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز بھی گرفتار کیے گئے۔ ملزمان آن لائن پتنگیں سپلائی کرتے تھے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار