ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے: لیاقت بلوچ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549307_3869321_04_updates.jpgفائل فوٹوجماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضہ کا منصوبہ ہے۔
لیاقت بلوچ نے یہ بات ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شعلہ بیانی سے اتحادیوں کے لیے نورا کشتی کا نیا اکھاڑا دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-22/1549107_042934_updates.jpg
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ
اسلام آبادپاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کر کے زراعت اور کسان کی بربادی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (بی او پی) میں شمولیت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔
Pages:
[1]