slotcosino Publish time 2026-1-22 16:01:35

اشرافیہ کے بچوں کی شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات؟ خالد انعم نے اہم سوال اُٹھا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549298_4289432_%D9%86%D9%85%DA%86%D9%85%D9%BE_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکار خالد انعم نے بھارت سے تجارت سے متعلق اہم سوال اُٹھا دیا۔

حال ہی میں پاکستان میں دو شادیوں کا کافی چرچہ رہا، جن کی تصاویر و ویڈیوز نے بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔

ان میں سے ایک صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی بیٹی کی شادی تھی جبکہ دوسری وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی تھی۔

تالپور خاندان کی شادی اس وجہ سے خبروں میں رہی کہ اس میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور عابدہ پروین جیسے بڑے ستاروں نے پرفارم کیا جبکہ جنید صفدر کی شادی اپنی منفرد ڈریسنگ اور اسٹائلنگ کے باعث زیرِ بحث رہی، جہاں دلہن اور دولہا کے اہلِ خانہ سمیت تمام میزبانوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جانے لگے کہ جنید صفدر کی دلہن شانزے علی روحیل نے مہندی اور بارات کے موقع پر بھارتی ڈیزائنرز سبیاساچی مکھرجی اور ترون تہیلیانی کے ملبوسات پہنے، اسی طرح عائشہ تالپور نے اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا لباس زیب تن کیا۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548258_100013_updates.jpg
جنید صفدر کی اہلیہ شانزے کے بارات آؤٹ فٹ کے چرچے، تفصیلات سامنے آگئیں

نکاح کی پروقار تقریب لاہور کے ایک خوبصورت فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حال ہی میں معروف پاکستانی اداکار خالد انعم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی پابندیوں کے باوجود اشرافیہ کی دلہنوں کے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے پر اپنی الجھن کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’میں نے حال ہی میں سنا کہ پنجاب اور سندھ کی دو شاہانہ شادیوں میں دلہنوں نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنے۔ اس میں کوئی حرج نہیں، بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ تجارت کھلی ہونی چاہیے لیکن حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان تنازع بھی رہا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی آئے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اب تجارت باضابطہ طور پر کھل چکی ہے؟‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548638_101714_updates.jpg
مریم اورنگزیب کی والدہ نے انکی ٹرانسفارمیشن کے راز سے پردہ اُٹھا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے گلو اَپ کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا ’ممکن ہے کہ انہوں نے ایک یا دو ملبوسات ہی پہنے ہوں، میں نے منیش ملہوترا کا نام بھی سنا۔ پاکستان میں بھی شاندار ڈیزائنرز موجود ہیں۔ میں خود ڈیزائنر کپڑوں کا شوقین نہیں ہوں، مگر میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کے لیے جائز ہے؟ کیا ہم بھی یہ کپڑے خرید سکتے ہیں؟ اور یہ کس طرح خریدے گئے؟ کیا آن لائن منگوائے گئے؟ کیا ایک عام پاکستانی بھی بھارتی اشیا اس طرح خرید سکتا ہے؟‘

خالد انعم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا پابندی ختم ہو چکی ہے یا یہ پابندیاں صرف عام آدمی کے لیے ہیں جبکہ چند مخصوص افراد کے لیے تجارت کی اجازت ہے۔ میں کنفیوز ہوں۔‘
Pages: [1]
View full version: اشرافیہ کے بچوں کی شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات؟ خالد انعم نے اہم سوال اُٹھا دیا