کیا مدیحہ امام بھارت میں کام کرنے کی خواہاں ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549300_2734881_%D9%86%D8%AF%DA%A9_updates.jpgبھارتی شہری سے شادی کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارت میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں مدیحہ امام نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ فنکاروں کو دنیا بھر میں کام کرنا چاہیے، لیکن یہ ایک حساس معاملہ بھی ہے، اس لیے انسان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514454_020627_updates.jpg
ترکیہ میں جو جعلی کرنسی استعمال کی وہ پاکستان سے تبدیل کروا کے لے گئی تھی: مدیحہ امام
پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے ترکیہ میں جعلی کرنسی استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکارہ نے کہا کہ فنکاروں کو ہر جگہ کام کی آزادی ہونی چاہیے، پوری دنیا ایک بڑے کینوس کی مانند ہونی چاہیے اور آپ جہاں چاہیں اپنی تخلیق پیش کر سکیں۔ تاہم، حساسیت کو مدنظر بھی مدِ نظر رکھنا چاہیے۔
بھارت سے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کو پاکستان مدعو کرنے کے سوال پر مدیحہ امام نے مزید کہا کہ اگر ودیا بالن پاکستان آئیں تو وہ ہماری ٹیلی وژن انڈسٹری کے لیے ایک بہترین اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر مجھے بالی ووڈ سے کسی ایک کو بلانے کا موقع ملا تو میں ودیا بالن کو دعوت دوں گی۔
Pages:
[1]