ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو بلا لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549305_6346201_team_updates.jpgفائل فوٹوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں اور ڈاکٹر آصف نذرل کی ملاقات آج ہوگی جس میں مشیر کھیل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549065_053800_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل ورلڈکپ کے متعلق کھلاڑیوں کی رائے لیں گے اور حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بتائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حق میں ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Pages:
[1]