slotcosino Publish time 2026-1-22 16:01:37

میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں: بابر اعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549320_7559860_06_updates.jpgاسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کا بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سڈنی سکسرز کے فینز کا شکریہ، انہوں نے سپورٹ کیا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کے کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549318_103701_updates.jpg
بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہو گیا

بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کو اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے، چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔
Pages: [1]
View full version: میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں: بابر اعظم