slotcosino Publish time 2026-1-22 17:19:10

گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر جنوبی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549328_2124366_08_updates.jpg

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں، تحقیقات سے متعلق مختلف لوگوں کے بیانات لیے گئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، پوری عمارت کو ایک بار پھر سرچ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549303_094538_updates.jpg
گل پلازا کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی: صدر گل پلازا تاجر ایسوسی ایشن

مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا: تنویر پاستاhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ ملبے کے باعث عمارت کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جاسکتی، ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصے میں سرچنگ کا عمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازا سے 55 سے 60 کے قریب لاشیں مل گئی ہیں، لاشوں اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل لیے جا رہے ہیں، چند اعضاء ایسے ہیں جن کا ڈی این اے مشکل ہے۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر جنوبی