آئندہ 4 سے 5 سال میں وائٹ کالر نوکریاں خطرے میں دیکھ رہا ہوں: بل گیٹس کی پیشگوئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549321_1142504_News4_updates.jpg---فائل فوٹو
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اگلے چار سے پانچ سال میں وائٹ کالر اور بلو کالر ملازمتوں کو تیزی سے متاثر کرے گی اور حکومتیں اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ڈیوووس میں ’ورلڈ اکنامک فورم‘ کے موقع پر میڈیا کو انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی کی وجہ سے روزگار، بھرتیوں اور معاشی برابری پر گہرے اثرات پڑیں گے۔ اب تک اے آئی کے اثرات محدود رہے ہیں لیکن یہ صورتحال زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آ رہی۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا لوگوں کو نئی مہارتیں سکھائی جائیں، ٹیکس نظام میں تبدیلی لائی جائے یا عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-06-03/936427_084541_updates.jpg
بل گیٹس اعلیٰ درجے کا نیوکلیئر ری ایکٹر لگائیں گے
پاور کمپنی چلانے والے دولت مند ترین دوستوں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور وارن بفیٹ نے امریکی ریاست وائیومنگ کا انتخاب کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں پیداوار بڑھا رہی ہے جبکہ لاجسٹکس اور کال سینٹرز میں کم مہارت والی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں جس سے عدم مساوات بڑھنے کا خطرہ ہے۔
بل گیٹس نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اے آئی کے کردار، وائٹ اور بلو جابز کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط پالیسی اور تعاون ضروری ہے۔
Pages:
[1]