slotcosino Publish time 2026-1-22 17:57:55

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کےلیےحکومت کی ساڑھے تین سال سےکوششیں جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549339_1410790_09_updates.jpgفائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کروانے کے لیے حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال سے کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رپورٹ پیش کر دی۔

حکومت نے کب کب بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس کو لکھا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522782_101027_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو سماعت کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2022 کو پی ٹی اے نے بانی کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس کو لکھا۔ توشہ خانہ، سائفر، عدت کیس میں سزاؤں کا حوالہ دے کر 18 اپریل 2024 کو درخواست کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر 2025 کو بانی کے 47 ٹوئٹس بلاک کرنے کے لیے ایکس کو لکھا گیا، ساڑھے تین سال میں تین مرتبہ پی ٹی اے نے لکھا لیکن ایکس نے درخواست مسترد کر دی۔

27 نومبر 2025 کی 47 ٹوئٹس بلاک کی درخواست میں سے ایکس نے ایک ٹوئٹ بلاک کیا تھا، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کو پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کا کہا، سوشل کمپنیز نہ رجسٹرڈ ہوئیں اور نہ ہی پاکستان میں کوئی فوکل پرسن مقرر کیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے ممالک میں رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک کے قوانین کی خود کو پابند نہیں سمجھتیں، سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک کی شکایات بھی اپنے قوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کےلیےحکومت کی ساڑھے تین سال سےکوششیں جاری