slotcosino Publish time 2026-1-22 18:37:27

بھارت: بینگلور ایئرپورٹ پر کوریائی خاتون کو جنسی ہراساں کرنیوالا ملازم گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549337_6196542_News6_updates.jpg--کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

جنوبی بھارت کے شہر بینگلور کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کوریائی خاتون کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے پر پولیس نے گراؤنڈ اسٹاف کے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون 19 جنوری کو کوریا جانے والی پرواز کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ امیگریشن کے بعد ایک ایئرپورٹ ملازم نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا اور دعویٰ کیا کہ ان کے سامان میں کوئی مسئلہ ہے، ان کا سامان گزرنے پر اسکین مشین نے آلارم بجایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-12/1527917_053850_updates.jpg
بھارت: جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 15 سالہ لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے ہی گرفتار ہو کر عدالتی تحویل میں ہے، جبکہ متاثرہ کے اہلِ خانہ نے ملزم کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ملزم نے خاتون کو بتایا کہ اگر وہ دوبارہ سیکیورٹی کاؤنٹر گئیں تو وقت ضائع ہوگا اور پرواز چھوٹ سکتی ہے۔ اس بہانے ایئرپورٹ کے ملازم نے خاتون کو مردوں کے واش روم کے قریب لے جا کر مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور نامناسب طریقے سے تلاشی لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوراً بعد کوریائی خاتون نے ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد ایئرپورٹ ملازم کے خلاف درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: بینگلور ایئرپورٹ پر کوریائی خاتون کو جنسی ہراساں کرنیوالا ملازم گرفتار