slotcosino Publish time 2026-1-22 18:37:28

کراچی: سانحہ گل پلازا سے متعلق رپورٹ تیار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549348_3413785_10_updates.jpg

تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازا سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گل پلازا میں آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی، دکان میں موجود بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور بجلی کی تاروں میں پھیلی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549328_115735_updates.jpg
گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر جنوبی

مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے: ڈپٹی کمشنر جنوبی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی، آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی طرف بھاگے، عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

ذرائع نے کہا کہ عمارت میں زیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی تھیں، عمارت کی چھت کے راستے پر بھی گرل لگی ہوئی تھی، آگ لگنے سے عمارت میں موجود سی سی ٹی وی سسٹم مکمل طور پر متاثر ہوا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات لیے گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: سانحہ گل پلازا سے متعلق رپورٹ تیار