بیٹی کی رخصتی پر والد اور استاد نصرت فتح علی خان کی بہت یاد آئی: راحت فتح علی خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549343_4736051_%DA%BE%D8%B3%D9%85_updates.jpg— فائل فوٹوعالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر شوز کیے اور رخصتی کے گیت بھی گائے، مگر اپنی بیٹی ماہین کی رخصتی پر گاتے ہوئے آنکھیں نم ہوگئیں۔
پاکستان آئیڈل کی ریکارڈنگ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں سب کی بیٹوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے سسرال میں ہمیشہ خوش رہیں، میرے جذبات اپنی اور دوسروں کی بیٹیوں کے لیے یکساں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹی ماہین کی رخصتی کے موقع پر بیٹی کے دادا فرخ فتح علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان کی بہت یاد آئی۔ ان کی روح کو کتنی خوشی ہوئی ہوگی۔ یہ میں ہی محسوس کرسکتا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546734_105057_updates.jpg
راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شادی کی تقریبات میں پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار ملک کے دو بڑے میوزک اسٹارز میں ہوتا ہے، جو کنسرٹس اور نجی تقریبات میں اپنی شاندار لائیو پرفارمنسز کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.pnghttps://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539908_020055_updates.jpg
راحت فتح علی خان کی بیٹی کا نکاح، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک، پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی اور میک اپ آرٹسٹ ماہین خان کے نکاح کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک سوال کے جواب میں استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی ماہین کو میری بہنوں نے اتنا ہی پیار دیا، جتنا اس کی دادی دے سکتی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ماہین کی شادی کے دنوں میں شوز میں بہت مصروف تھا، شادی کے تمام انتظامات میری بیگم ندا نے ایک مرد کی طرح کیے۔ شادی کے دوران پاکستان آئیڈل میں بھی مصروف تھا، اس شو میں بھی شادی بیاہ کی تھیم چل رہی تھی۔
Pages:
[1]