slotcosino Publish time 2026-1-22 20:35:16

بھارت میں بجرنگ دَل کے کارکنوں کا پادری پر تشدد اور تذلیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549360_4662020_%D8%A8%D8%B1%D9%86%DA%AF_updates.jpgفائل فوٹو

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ہندو تنظیم بجرنگ دَل کے ایک جتھے نے عیسائی پادری کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے دی نیو انڈین ایکسپریس نے خوفناک واقعے کے طور پر رپورٹ کیا ہے۔

پادری اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک گھر میں دعائیہ اجتماع میں شریک تھے، جب ہجوم نے انہیں نشانہ بنایا۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق پادری کو زبردستی گائے کی غلاظت کھلائی گئی اور مذہبی نعرے لگوائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548300_124643_updates.jpg
غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ بھارتی عوام کیلئے خطرناک

عالمی جریدے ڈی ڈبلیو کے مطابق قانون کے تحت بغیر مقدمہ بھارتی عوام کی برسوں قید معمول بن گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی اخبار کے مطابق ہجوم نے پادری کو لاٹھیوں سے بری طرح مارا پیٹا، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنایا اور گاؤں میں گھمایا۔ درخواست کے باوجود پولیس نے انہیں مدد فراہم نہیں کی۔

ماہرین کے مطابق اقلیتوں پر اس قسم کے تشدد سے بھارت میں سماجی انتشار بڑھ رہا ہے اور ملک میں بغاوت کے خطرات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں بجرنگ دَل کے کارکنوں کا پادری پر تشدد اور تذلیل