قومی اسمبلی اجلاس: ملک میں انٹرنیٹ کے آپشنز پر ارکان اسمبلی پھٹ پڑے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549365_9188036_%D9%86%D9%B9%D8%B1_updates.jpgقومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے ملک میں انٹر نیٹ کے آپشنز پر شدید تنقید کی ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدرات قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ممبران ملک میں انٹرنیٹ کے آپشنز پر پھٹ پڑے۔
اجلاس میں ثناءاللّٰہ مستی خیل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں سگنل کا ایشو ہے، باقی ملک کا تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاجز میں کئی بار موبائل کام نہیں کرتا اور کبھی سگنل ڈراپ ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549096_104835_updates.jpg
نشے میں ڈرائیونگ سے قتل خطا پر سزا و جرمانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
قومی اسمبلی نشے میں دوران ڈرائیونگ قتل خطا پر 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کا پیش کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ثناءاللّٰہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ غیر معیاری انٹرنیٹ سروسز پر کہا جاتا ہے کہ اسکی وجہ سیکیورٹی مسائل ہیں۔
متعدد ارکان اسمبلی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی پر شدید تنقید کی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت تمام چیزیں آن لائن کر رہی ہے تو نیٹ کی معیاری فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری آئی ٹی سبین غوری نے پارلیمنٹ لاجز میں انٹرنیٹ کی غیر معیاری فراہمی کا اعتراف کیا۔
سبین غوری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کی لاجز میں سگنل کبھی نہیں آتے، کبھی کمزور ہوتے ہیں۔
اجلاس میں عالیہ کامران نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی انٹرنیٹ نیٹ ورک کام نہیں کرتا، وجوہات کیا ہیں؟ جس پر سبین غوری نے کہا کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ ٹاورز کی تنصیب دشواری کا شکار ہیں۔
Pages:
[1]