پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549393_5829672_16_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ ان کا بطور ریفری 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق پہلا میچ 29 جنوری کو امپائر احسن رضا اور آف یعقوب سپروائز کریں گے جبکہ دوسرے میچ میں 31 جنوری احسن رضا اور راشد ریاض امپائر ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549393_4850369_16-01_updates.jpg
تیسرا ٹی ٹوئنٹی یکم فروری کو راشد ریاض اور ناصر حسین سپروائز کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان3 میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔
Pages:
[1]