slotcosino Publish time 2026-1-22 21:53:00

8 فروری کو لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا، شیر افضل مروت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549394_6365845_%DA%A9%DA%A9_updates.jpgفائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر درست کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات ابھی حکومت کی ضرورت نہیں، ضرورت تب ہوگی جب پی ٹی آئی سے احتجاجی سیاست کا خدشہ ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج پر لوگوں کی نظریں ہیں، احتجاج کے لیے زیادہ تعداد میں لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج ناکام ہوا تو پی ٹی آئی کو 6 مہینے کا دھچکا لگے گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بحال ہوں، ڈاکٹر اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ابھی تک کوئی پلان سامنے نہیں آیا، اگر شٹر ڈاؤن ہوگا تو وہ تو اتوار کا دن ہے اور پہلے ہی دکانیں بند ہوتی ہیں

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہوتا، اپوزیشن لیڈرز کی تقرریوں میں 5 ماہ لگے، یہ کام پہلے بھی ہوسکتا تھا۔
Pages: [1]
View full version: 8 فروری کو لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا، شیر افضل مروت