slotcosino Publish time 2026-1-22 23:49:08

اپوزیشن کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549405_545978_gohar_updates.jpgفائل فوٹو

اپوزیشن نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کیلئے غزہ بورڈ آف پیس کو بغیر مشورہ خوش آئند قرار دیا، حکومت نے ایوان کو نظر انداز کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549385_052014_updates.jpg
بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط ہوگئے، ٹرمپ تمام ممالک کیساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پُرعزم

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایوان میں لائے بغیر اس معاملے پر فیصلہ کرنا غلط ہے، بورڈ آف پیس میں کن شرائط پر شامل ہوئے، بتایا جائے؟

اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امت مسلمہ اور قومی مفاد کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں، غزہ کی تعمیر نو اور مستقل فائر بندی کیلئے بورڈ آف پیس میں جانے کا فیصلہ کیا، اس بات پر ہمیں اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔
Pages: [1]
View full version: اپوزیشن کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ