صوابی میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549427_6123062_newborn_updates.jpgعلامتی تصویرخیبر پختونحوا کے شہر صوابی میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔
صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں، بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے ہیں۔
اسپتال کے ترجمان کے مطابق زچہ و بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
Pages:
[1]