آئرلینڈ کا غزہ امن بورڈ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549499_8804869_simon_updates.jpgآئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے غزہ امن بورڈ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سائمن ہیرس کا کہنا ہے کہ دستخط کی تقریب میں جو دیکھا وہ ابتدائی امن بورڈ منصوبے سے مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جس منصوبے کی توثیق کی، اس میں غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے بورڈ بنانا تھا، اب کی تجاویز میں غزہ کا ذکر بھی نہیں اور پیوٹن کی شمولیت بھی ہے۔
آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں، ہمیں امن بورڈ میں شامل ہونے کی صورتحال نظر نہیں آرہی۔
Pages:
[1]