slotcosino Publish time 2026-1-23 12:10:09

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایران

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549573_2486246_Major-General-Mohammad-Pakpour_updates.jpgپاسدران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاکپور—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیں گے، جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاکپور نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ہمارے دشمن غلط فہمی میں نہ رہیں، ہمارا ہاتھ ہتھیاروں کے ٹریگر پر ہے، کسی بھی حملے کی صورت میں جواب دینگے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-13/1480347_040650_updates.jpg
ایرانی فوج کے نئے سربراہ اور کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب کے نام سامنے آگئے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبد الرحیم موسوی کو ایرانی فوج کا نیا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنرل پاکپور نے مزید کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہماری طاقت کے حوالے غلط اندازے لگانے کا نتیجہ ان کے لیے اچھا نہیں آئے گا۔

انہوں نے گزشتہ 12 روزہ جنگ کے بعد کم ازکم اتنا اندازہ تو ہوگیا ہوگا ہمارے دشمنوں کو کہ ہم پر حملے کی صورت میں انہیں درناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کا انہی کو بعد میں پچھتاوا ہوگا۔

انہوں کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ایرانی افواج پہلے سے زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں اور صیہونی ریاست یا امریکا نے کوئی سازش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایران