یوکرین امن مذاکرات پہلی بار آج امارات میں ہوں گے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549589_3143216_Ukrainian-President-Volodymyr-Zelenskyy-1_updates.jpgیوکرین کے صدر زیلنسکی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیایوکرین امن مذاکرات کے لیے امریکا، روس اور یوکرین کی مذاکراتی ٹیمیں پہلی بار آج متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کریں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ڈیووس میں میڈیا کو بتایا کہ روس، یوکرین اور امریکی مذاکراتی وفد آج اور کل سہ فریقی مذاکرات ابوظبی میں ہوں گے۔
زیلنسکی نے ڈیووس میں امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549418_074154_updates.jpg
روسی صدر کیلئے پیغام ہے یوکرین میں جنگ ختم ہونی چاہیے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے لیے پیغام ہے کہ یوکرین میں جنگ ختم ہونی چاہیئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یوکرینی صدر نے بتایا ہے کہ یوکرین کے لیے حفاظتی کی ضمانتوں کی شرائط کو آخری شکل دے دی گئی ہے، اور جنگ کے بعد معاشی بحالی کے لیے ایک معاہدہ آخری مراحل میں ہے، جس کے بیشتر حصوں پر اتفاق پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف بھی آج ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
Pages:
[1]